ابنا: افغانستان کے مقامي حکام کا کہنا ہے کہ چارافغان فوجي صوبہ خوست ميں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے ميں مارے گئے ہيں.افغان عہديداروں نے بتايا ہے کہ بم کا يہ دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان فوجي نادر شاہ کوٹ کے علاقے ميں گشت پر تھے.
افغان حکام کا کہنا ہے بم دھماکے ميں طالبان کا ہاتھ ہوسکتا ہے.
دوسري طرف طالبان نے صوبہ ننگرہار کے ايک سينئر پوليس کمانڈر سيد حکيم کو گولي مار کر ہلاک کرديا ہے. اس درميان نيٹو نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ مشرقي افغانستان کے صوبوں ميں الگ الگ کاروائيوں ميں طالبان کے سات افراد کو ہلاک کرديا گيا ہے.
بيان ميں کہا گيا ہے کہ يہ کاروائياں افغانستان اور نيٹو کي افواج نے مشترکہ طور پر انجام ديں جن کے دوران طالبان کے ايک اسلحہ ڈپو پر بھي قبضہ کرليا گيا.............
/169